کراچی میں آج صبح پولیس اہلکار کو کس نے قتل کیا ؟ ایسی دہشتگرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی کہ جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل کے قریب قتل ہونے والے پولیس اہلکار کی شہادت کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں شہید پولیس اہلکار شاکر احمد کا سروس کارڈ بھی دکھایا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے دہشتگردوں نے شاکر احمد کو قتل کیا ہے۔کالعدم ٹی ٹی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے خصوصی دستے ایس ٹی ایف کے دہشتگردوں نے کالعدم طالبان کی خفیہ ایجنسی ٹی آئی اے کی اطلاع پر کارروائی کرکے شاکر احمد کو شہید کیا اور وہاں سے بحفاظت غائب ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب آج (جمعہ کو) صبح سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار شاکر احمد ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اسے ہیلمٹ پہنے ہوئے موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے نشانہ بنایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے شاکر احمد کے چہرے پر گولیاں مار کر اسے شہید کیا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...