معصوم زینب کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ دیکھنے والے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے، وہ اس تصویر میں کیا کر رہی ہے؟ دیکھ کر آپ کے ضبط کے تمام بندھن ٹوٹ جائیں گے

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معصوم زینب منوں مٹی تلے دب چکی ہے، غم سے نڈھال والدین انصاف کے منتظر ہیں اور پورا پاکستان سوگ میں مبتلا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔وہ فیس بک گروپ جس نے معصوم زینب کے معاملے کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی، ایسی ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھا، دیکھ کر آپ غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے
معصوم زینب سے متعلق بہت سی تفصیلات سامنے آئیں تو اس کے اہل خانہ نے بھی چند اہم اور دل دہلا دینے والے انکشافات بھی کئے لیکن اب اس معصوم کلی کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی ہے کہ دیکھنے والوں کے ضبط کے تمام بندھن ٹوٹ گئے اور ہر کوئی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا۔


یہ تصویر غالباً کچھ عرصہ قبل لی گئی تھی کیونکہ اس میں معصوم زینب اندوہناک واقعہ پیش آنے کے وقت سے بھی کم عمر معلوم ہو رہی ہے مگر اس کے لبوں پر پھیلی کھلکھلاہٹ ہر کسی کا دل چیر رہی ہے۔
معلوم نہیں زینب کس بات پر بے اختیار کھلکھلا کر ہنس رہی ہے مگر یہ تصویر دیکھ کر اتنا ضرور علم ہوتا ہے کہ وہ زندہ دل بچی تھی اور آنکھوں میں کئی خواب سجائے لڑھک پن کی جانب سفر کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”رمضان میں یہ ہمیں دین سکھاتی ہے۔۔۔“ صنم بلوچ کی ایک ایسی ”متنازعہ“ تصویر منظرعام پر آ گئی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا، صارفین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
زینب کا اس دنیا میں سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا اور سفاک درندے نے اس کے والدین کے خوابوں کے محل بھی توڑ ڈالے، معصوم زینب منوں مٹی تلے دبی ہے مگر اس کی تصاویر چیخ چیخ پر اس قوم سے سوال کر رہی ہیں کہ آخر اس کا قصور کیا تھا؟

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /قصور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...