ہالی ووڈ اداکار والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ

ہالی ووڈ اداکار والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ
ہالی ووڈ اداکار والبرگ کا معاوضہ مشیل سے 1500 گنا زیادہ

لاس اینجلس(آئی این پی) ہالی ووڈ اداکار مارک وال برگ کو ساتھی اداکارہ مشیل ولیمز کے مقابلے ایک ہی فلم میں کام کرنے کے دوران 1500 گنا زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار مارک وال برگ کو فلم کے مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر مجموعی طور پر 15 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کی رقم ادا کی گئی جبکہ اسی فلم کے کئی مناظر دوبارہ شوٹ کروانے پر اداکارہ مشیل ولیمز کو محض ایک ہزار امریکی ڈالر (پاکستانی ایک لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دی گئی۔تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کو مجموعی طور پر فلم کا کتنا معاوضہ ملا؟واضح رہے کہ 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’آل دی منی ان دی ورلڈ‘ میں کام کرنے والے دونوں اداکاروں کو دیئے گئے معاوضے میں حیران کن فرق پایا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...