نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے : گلوکارابرار الحق

لاہور(آئی این پی) ملک کے نامور گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ابرارالحق کاکہنا تھا کہ جب فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہو رہی تھی تو تب میوزک انڈسٹری عروج پر تھی لیکن اب ہماری فلمیں اچھی بن رہی ہیں لیکن میوزک انڈسٹری کا سورج غروب ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس زوال کی بنیادی وجہ پائریسی ہے۔ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم کی کمی ہے جہاں نئے ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا جا سکے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : تفریح

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...