’میری ماں میری اجازت کے بغیر فیس بک پر یہ کام کرتی ہے، اسے روکو‘ تاریخ کے انوکھے ترین مقدمے میں 16 سالہ بیٹا عدالت پہنچ گیا، جج نے بھی ماں کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

’میری ماں میری اجازت کے بغیر فیس بک پر یہ کام کرتی ہے، اسے روکو‘ تاریخ کے ...
’میری ماں میری اجازت کے بغیر فیس بک پر یہ کام کرتی ہے، اسے روکو‘ تاریخ کے انوکھے ترین مقدمے میں 16 سالہ بیٹا عدالت پہنچ گیا، جج نے بھی ماں کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی میں ایک بیٹا اپنی ماں کے خلاف ایساانوکھا ترین مقدمہ لے کر عدالت پہنچ گیا ہے کہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم کی یہ خاتون اپنے 16سالہ بیٹے کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کرتی تھی، جو کہ دنیا کی اکثر مائیں کرتی ہوں گی، لیکن یہ بیٹا اس پر عدالت میں چلا گیا ہے اور درخواست دائر کر دی ہے کہ ”میری ماں میری اجازت کے بغیر فیس بک پر میری تصاویر پوسٹ کرتی ہے، اسے اس کام سے روکا جائے۔“
رپورٹ کے مطابق عدالت نے بھی لڑکے کی درخواست پر اس کی ماں کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی ہے۔ عدالت نے خاتون کو حکم دیا ہے کہ آئندہ کبھی بھی اپنے بیٹے کی تصاویر اس کی اجازت کے بغیر فیس بک پر پوسٹ نہیں کرے گی اور پہلے جو ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر چکی ہے انہیں بھی فوری طور پر ڈیلیٹ کردے۔ اگر اس نے دوبارہ ایسا کیا تو اسے 10ہزاریورو(تقریباً ساڑھے 13لاکھ روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔عدالت کا کہنا تھا کہ ”ان تصاویر کے کاپی رائٹس اس لڑکے کے پاس ہیں اور اس کی مرضی کے بغیر کوئی ، حتیٰ کہ والدین بھی اس کی تصاویر پوسٹ نہیں کر سکتے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -