صحت مند رہنے کے لئے آپ کو اپنا کمپیوٹر اور مائیکروویو کتنے عرصے بعد اچھی طرح صاف کرنا چاہیے؟ ماہرین نے سخت ہدایات جاری کردیں

صحت مند رہنے کے لئے آپ کو اپنا کمپیوٹر اور مائیکروویو کتنے عرصے بعد اچھی طرح ...
صحت مند رہنے کے لئے آپ کو اپنا کمپیوٹر اور مائیکروویو کتنے عرصے بعد اچھی طرح صاف کرنا چاہیے؟ ماہرین نے سخت ہدایات جاری کردیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو اشیاء، مائیکروویو وغیرہ، کی صفائی تو کچھ وقت بعد کر لی جاتی ہے لیکن کمپیوٹر کو توزیادہ تر لوگ اس وقت تک صاف نہیں کرتے جب تک وہ چلنے سے جواب نہ دے جائے۔ اب ماہرین نے کمپیوٹر، مائیکروویو اور دیگر اشیاءکی صفائی کے متعلق انتہائی سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ان چیزوں کی بروقت صفائی نہ کرنا حفظان صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس خطرے سے بچنے کے لیے مائیکروویو ہفتے میں دو بار اور کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو ہفتے میں ایک بار صاف کرنا چاہیے۔“

سائمنز کالج بوسٹن کی حفظان صحت کی ماہر پروفیسر الزبتھ سکاٹ کا کہنا تھا کہ ”مائیکروویو اور کمپیوٹر کا کی بورڈ اور ماﺅس وغیرہ جیسے حصے بیکٹیریا کا گھر ہوتے ہیں۔ مائیکروویو کی صفائی کے بعد آدھے کپ پانی میں سفید سرکہ ملا کر اسے اس میں تب تک گرم کریں جب تک اس سے بھاپ نہ اٹھنے لگے۔“ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے کی بورڈرز کے متعلق ماہرین یہ چشم کشا انکشاف کیا ہے کہ اس پر ٹوائلٹ کی سیٹ سے بھی 5گنا زیادہ بیکٹیریا ہوتے ہیں اس کے باوجود اکثر لوگ کمپیوٹر استعمال کرتے ہوئے ہی کھانا کھا رہے ہوتے ہیں۔دس فیصد لوگ ایسے ہیں جو کبھی کی بورڈ کو صاف نہیں کرتے۔ ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہمیں ہفتے میں کم از کم ایک بار کی بورڈ اور ماﺅس وغیرہ کی جراثیم کش سپرے کے ذریعے صفائی کرنی چاہیے۔

مزید : تعلیم و صحت