بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط نے کشمیریوں کو سیاہ تاریخ کے سوا کچھ نہیں دیا:سید علی گیلانی

بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط نے کشمیریوں کو سیاہ تاریخ کے سوا کچھ نہیں ...

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی فوجی تسلط نے کشمیریوں کو قتل وغارت، جبر و استبداد اور دھوکہ وفریب کی سیاہ تاریخ کے سوا کچھ نہیں دیا ۔

سرینگر میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں سید علی گیلانی کا کہنا تھاکہ کشمیریوں نے بھارت کے فوجی تسلط کو قبول نہیں کیا ہے اور وہ اسکے خلاف گزشتہ 70 برس سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے 1947سے اب تک6 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو قتل ، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عام شہریوں کو قید ، سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو آنکھوں کی بینائی سے محروم اور کھربوں روپئے کی جائیدادوں کوبرباد کیا۔خاتون کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ظلم وبربریت سے لبریز اس تاریخ کو نظرانداز کرکے گمراہ کن بیانات سے شرم محسوس کرنی چاہیے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...