پائلٹ نے جہاز راستے میں ہی روک کر خاتون مسافر کو اتروا دیا، اس نے ایسا کیا کیا تھا کہ اس کے جاتے ہی تمام مسافر جشن منانے لگے، جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

پائلٹ نے جہاز راستے میں ہی روک کر خاتون مسافر کو اتروا دیا، اس نے ایسا کیا کیا ...

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)دوران پرواز مسافروں کی ہلڑبازی کی خبریں تو گاہے آتی رہتی ہیں لیکن گزشتہ روز سپین میں ایک خاتون نے ساتھی مسافروں کا اس طرح ناک میں دم کیا کہ جب راستے میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرکے اسے اتارا گیا تو تمام مسافر جشن منانے لگے۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریان ایئر کی پرواز ایف آر 7063 میں پیش آیا جو سپین کے شہر ایلیکنٹ سے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن جا رہی تھی۔

اس خاتون نے شراب پی رکھی تھی اور ہر ایک مسافر پر چیخ چلا رہی تھی اور انہیں غلیظ گالیاں دے رہی تھی جس پر تنگ آ کر پائلٹ نے سین ٹینڈر میں جہاز کو ہنگامی طور پر اتار دیا۔ پولیس کو پہلے ہی اطلاع کی جا چکی تھی جو طیارے میں آئی اور خاتون کو ساتھ لے گئی۔ جب پولیس خاتون کو لیجا رہی تھی تو باقی مسافر خوشی سے چلانے لگے اور خاتون کو الوداع، الوداع کہنے لگے۔ریان ایئر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پرواز کے عملے نے خاتون کو پرسکون کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ مسافروں کو مسلسل پریشان کرتی رہی جس پر پائلٹ نے راستے میں ہی اسے اتارنے کا فیصلہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کر دی۔“ایک مسافر کا کہنا تھا کہ ”یہ خاتون ایلیکنٹ ایئرپورٹ پر بہت زیادہ شراب پی رہی تھی اور جونہی طیارہ فضاءمیں بلند ہوا اس نے دوسرے مسافروں کو پریشان کرنا شروع کر دیا، جو بھی اس کے سامنے آتا اسے گالیاں دینے لگتی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...