کوسٹ گارڈز کی کراچی کے کھلے سمندر میں کارروائی،5سمگلر گرفتار ،منشیات برآمد

کوسٹ گارڈز کی کراچی کے کھلے سمندر میں کارروائی،5سمگلر گرفتار ،منشیات برآمد
کوسٹ گارڈز کی کراچی کے کھلے سمندر میں کارروائی،5سمگلر گرفتار ،منشیات برآمد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوسٹ گارڈ ز نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 5سمگلروں کوگرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ ز کا کہناہے کہ یہ چھاپہ مارکارروائی کراچی کے علاقے پسنی کے قریب سمند ر میں کی گئی ، کارروائی کے دوران 5سملگرز کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے 400کلو کرسٹل برآمدہوئی ہے جس کی قیمت ساڑھے 3ارب روپے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں معلو م ہوا کہ زیر حراست ملزمان منشیات کو بیرون ملک سمگل کررہے تھے جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔تاہم ملزمان کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی