فاٹاکامعاملہ شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں، عبدالقادربلوچ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا: فضل الرحمان

فاٹاکامعاملہ شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں، عبدالقادربلوچ کو اپنے تحفظات سے ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فاٹاکامعاملہ شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں جبکہ ہم نے وفاقی وزیر برائے سیفران عبدالقادر بلوچ کو بھی اپنے تحفظا ت سے آگاہ کردیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق اپنے ایک بیان میں فضل الرحما ن کا کہناتھا کہ فاٹاکامعاملہ قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکالنے پرہنگامہ ہوا، سپیکرکوکیاجلدی تھی جوانہوں نے ووٹنگ کی بات کی؟ اور وزیراعظم نے یقین دلایاکہ فاٹاکامعاملہ روک دیاہے اور رواج ایکٹ پر بھی کارروائی معطل رہے گی جبکہ ہم بھی اس معاملے کا شائستگی سے حل کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا معاملے پروزیراعظم اورعبدالقادربلوچ نے ملاقات کی، ہم نے دباؤ نہیں ڈالاتھا یہ ملاقات عبدالقادر بلوچ نے خود کی جبکہ عبدالقادربلوچ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...