ترقیاتی کام کے دعوے دھوکہ ،ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کے قافلے پر مشتعل مظاہرین کا حملہ ،کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی ،نتیش کمار محفوظ

ترقیاتی کام کے دعوے دھوکہ ،ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کے قافلے پر مشتعل ...
ترقیاتی کام کے دعوے دھوکہ ،ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کے قافلے پر مشتعل مظاہرین کا حملہ ،کئی سیکیورٹی اہلکار زخمی ،نتیش کمار محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پٹنہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستان کی معروف ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قافلے پر پتھروں سے حملہ ،وزیر اعلیٰ محفوظ کئی سیکیورٹی اہلکار لہو لہان ہو گئے ،ہمارے دیہات میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر، دلت بستی کا دورہ کرنے سے انکار پر مظاہرین مشتعل ہو گئے ،بکسر ضلع میں سے گذرنے والے قافلے پر پتھروں کی بارش کر دی گئی ۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل ”زی نیوز “ کے مطابق انڈین ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ اور معروف سیاست دان نتیش کمار دیہات کے سینکڑوں مشتعل مظاہرین کے پتھروں سے ہونے والے بڑے حملے میں بال بال بچ گئے ،بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ پر دیہاتیوں نے اس وقت حملہ کیا جب ان کا قافلہ ضلع بکسر کے ایک گاﺅں سے گذر رہا تھا ،اندھا دھند ہونے والے پتھراﺅ سے سیکیورٹی حکام نے بڑی مشکل سے مشترل ہجوم سے بحفاظت نتیش کمار کو نکالا اور دو کلومیٹر دور ایک فارم ہاﺅس پر پہنچا کر سکھ کا سانس لیا تاہم اس حملے میں ان کی سیکیورٹی پر مامور کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اس حملے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ریاست میں ترقی کے ان کے عزم پر تکلیف ہے،وہ عوام کو گمراہ اور مشتعل کرنے میں لگے ہیں لیکن لوگوں کو اس قسم کی معمولی وارداتوں پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف پٹنہ میں بیٹھ کر حکومت نہیں چلانا چاہتے ،بلکہ میرا مقصد گاؤ ں گاؤں گھوم کر ترقیاتی اسکیموں کی پیش رفت اور زمینی حقیقت کا جائزہ لینا ہے تاکہ سڑکیں ،پینے کا صاف پانی اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں ہر گاؤں تک پہنچ سکیں۔واضح رہے کہ نتیش کمار گذشتہ کئی سالوں سے اپنی حکومت کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے گذشتہ سال 12دسمبر سے ریاست کے کئی شہروں اور دیہاتوں کے طوفانی دورے پر نکلے ہوئے ہیں۔دوسری طرف مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے دعوے صر ف دکھاوے کے لئے ہیں ،درجنوں دیہات ایسے ہیں جہاں کئی سالوں سے ایک بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ۔