میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے: وسیم اختر

میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے: ...
میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے: وسیم اختر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں اور ہم 2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم اخترکی جانب سے حسن سکوائرپرچورنگی کاافتتاح کیا گیا،چورنگی کی تزئین اورآرائش،فوارہ کی تنصیب کی گئی جبکہ اس تقریب میں چیئرمین ضلع شرقی معیدانوراوردیگرحکام نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی کا کہناتھا کہ میں نے اب تک ہمت نہیں ہاری ، آنیوالے وقتوں میں مزیدکام کرارہے ہیں جبکہ ڈی ایم سی اورکے ایم سی ملکرکام کررہے ہیں۔کسی بھی پیکج کے حصول کیلئے لمباطریقہ کارہے اورامیدہے کراچی پیکج گراؤنڈ پرنظرآئے گا۔انہوں نے کہاکہ میگاپراجیکٹ سندھ حکومت کے پاس ہیں،ہم2کروڑروپے سے اوپرکاپراجیکٹ نہیں کرسکتے، یہی نہیں عدالت سے اپیل کریں گے کہ اس معاملے کودیکھے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی