سعودی عرب میں وہ دکان کھل گئی جہاں مردوں کی پسندیدہ چیز صرف خواتین کو بیچی جائے گی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اب مملکت کی تاریخ میں پہلی بار ان کے لئے ایک ایسا شوروم بھی کھول دیا گیا ہے جہاں صرف اور صرف خواتین کو گاڑیاں بیچی جائیں گئی۔
دی میٹرو کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد اپنی نوعیت کا یہ پہلا شوروم جدہ شہر کے ایک شاپنگ مال میں کھولاگیا ہے۔ اس شوروم میں مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کی بڑی تعداد دستیاب ہے جبکہ شوروم میں کام کرنے والا سارا سٹاف بھی خواتین پر مشتمل ہے۔ آنے والے دنوں میں اس طرح کے مزید شوروم مختلف شہروں میں کھولے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا کا آخری ملک ہے جس نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے۔ خواتین یہ بنیادی حق مانگنے کے لئے کئی سال سے تحریک چلارہی تھیں جو بالآخر گزشتہ سال کے آخر میں اس وقت کامیابی سے ہمکنار ہوئی جب فرمانروا شاہ سلمان نے انہیں ڈرائیونگ کی اجازت دے دی۔