یہ ٹوائلٹ پر لپ اسٹک کا نشان کہاں سے آیا؟ ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

یہ ٹوائلٹ پر لپ اسٹک کا نشان کہاں سے آیا؟ ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ ...
یہ ٹوائلٹ پر لپ اسٹک کا نشان کہاں سے آیا؟ ایک تصویر جس نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(نیوز ڈیسک)لپ اسٹک سے سجے لال ہونٹوں کا نشان کہیں بھی نظر آ سکتا ہے لیکن کوئی بھی توقع نہیں کرتا کہ یہ نشان ٹوائلٹ کے اندر بھی دکھائی دے سکتا ہے۔اگرچہ اس بات کی کوئی منطق نظر نہیں آتی لیکن حال ہی میں انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ایک تصویر عین یہی منظر دکھا رہی ہے، جسے دیکھ کر ہر کوئی چکرا کر رہ گیا ہے۔
دی میٹرو کے مطابق ٹویٹر صارف @clawedhumourنے یہ تصویر 9جنوری کے روز سوشل میڈیا پر ”عجیب باتیں 2018“ کے عنوان سے شیئر کی۔ اب تک اس تصویر کو 4ہزار بار ری ٹویٹ اور 8ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا جاچکا ہے، اگرچہ یہ کسی کو بھی معلوم نہیں کہ لبوں کی سرخی کے نشان ٹوائلٹ پر کس طرح ثبت ہوئے۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے لکھا ”مجھے لگتا ہے کہ کوئی لڑکی کسی پارٹی میں شامل ہوگی لیکن کثرت شراب نوشی کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی ہوگی اور وہ ٹوائلٹ چلی گئی ہوگی۔ وہاں شاید وہ ٹوائلٹ میں قے کررہی ہوگی اور نشے کے باعث خود کو سنبھال نہیں پائی ہوگی اور اس کا منہ ٹوائلٹ کے اندرونی حصے پر جالگا ہوگا۔“
ایک لڑکی نے اپنی رائے بیان کرتے ہوئے لکھا ”میرے خیال میں کسی خاتون نے ہونٹوں پر ٹشو پیپر رکھ کر اپنی سرخی کو مدھم کیا ہو گا پھر یہ ٹشو پیپر ٹوائلٹ میں پھینک دیا۔ شاید یہ ٹشو پیپر ٹوائلٹ کے ساتھ چپک گیا ہوگا جس کے باعث اس پر ہونٹوں کے نشان ثبت ہوگئے۔“


اسی طرح کی اور بہت سی آراءبھی سامنے آ رہی ہیں، جو احمقانہ سے لے کر مضحکہ خیز تک ہر قسم کی ہیں۔ یقینا یہ دنیا کا اہم ترین مسئلہ تو نہیں ہے کہ جس پر ہر کوئی رائے زنی کرے، لیکن آپ ہی بتائیے کہ جب ٹوائلٹ کے اندر لال ہونٹوں کا نشان نظر آ رہا ہو تو انسان اس پر حیران ہوئے بغیر کیسے رہ سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -