عرب کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دے دیا، وہ کام کردیا جو کوئی اپنوں کے لئے بھی نہیں کرتا

عرب کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دے دیا، وہ کام ...
عرب کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کو زندگی کا سب سے بڑا تحفہ دے دیا، وہ کام کردیا جو کوئی اپنوں کے لئے بھی نہیں کرتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ممالک میں غیر ملکی ملازمین کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات کے بارے میں تو آپ نے بہت سنا ہو گا لیکن متحدہ عرب امارات میں ایک کفیل نے اپنی فلپائنی ملازمہ کے ساتھ ایسا حسن سلوک کیا ہے کہ اس کی مثال ڈھونڈنا مشکل ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کفیل نے اپنی فلپائنی ملازمہ کی خدمت گزاری سے خوش ہو کر اسے ایک شاندار گھر دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایک مہنگا پلاٹ خریدا جا چکا ہے اور گھر کی تعمیر کا آغاز جلد ہونے کو ہے۔ ڈینا ٹینفائر سیلو نامی 45 سالہ فلپائنی ملازمہ کو اس کی خاتون کفیل ملیسا میک پائک نے گزشتہ سال اکتوبر میں رقم دی تھی تا کہ وہ اپنے ملک فلپائن میں اپنی پسند کی جگہ پر پلاٹ خرید سکے۔ پلاٹ خریدا جا چکا ہے اور ملیسا کے ہی خرچ پر اس پلاٹ پر گھر کی تعمیر کا بھی آغاز ہونے والا ہے۔
ڈینا نے بتایا کہ جب اس کی کفیل کومعلوم ہوا کہ وہ اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تمام رقم خرچ کردیتی ہے اور کچھ بچت نہیں کر پاتی تو انہوں نے گھر کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا۔ ڈینا کا کہنا ہے کہ ان کے لئے یہ تحفہ ایسی خوشگوار حیرت کا باعث بنا کہ جسے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہیں۔ وہ رواں ماہ کے آخر میں فلپائن جارہی ہیں تاکہ اپنے نئے گھر کی تعمیر کا آغاز کرسکیں۔
ڈینا نے 1998ءمیں ملیسا کے ہاں ملازمت کا آغاز کیا اور ان کے دو بیٹوں سعید اور سیف کی دیکھ بھال ان کی ذمہ داری تھی۔ دو سال بعد وہ کہیں اور کام کرنے لگیں لیکن ملیسا نے انہیں پھر سے ڈھونڈ لیا اور دوبارہ اپنے ہاں ملازمت پر رکھ لیا۔ تب سے وہ انہی کے ہاں ملازمت کر رہی ہیں۔