قومی سلامتی سے پوری طرح آگاہ ہیں ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

قومی سلامتی سے پوری طرح آگاہ ہیں ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ ...
قومی سلامتی سے پوری طرح آگاہ ہیں ، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور ہماری سرزمین پر دہشت گردوں کے کوئی خفیہ ٹھکانے نہیں ہیں، ریاست قومی سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور داخلی و بیرونی مسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی کورس2018 کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،انہوں نے نے کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی ، انہوں نےسول سروسزاورمسلح افواج کے افسران میں ایوارڈزبھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف موثر کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کا بہت حد تک سدباب کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ”ردالفساد“ معاشرے کو انتہاءپسندوں کے ”سلیپرز سیلز“ اور ہمدردوں سے صاف کرنے کے لئے جاری ہے۔ریاست قومی مقاصدکے حصول کے لئے پرعزم ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی سکیورٹی کونکھارنے میں این ڈی یوکاکردارقابل تعریف ہے،پاک فوج کے افسران ملک کودرپیش خطرات سے نمٹنے کے لئے کرداراداکریں۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نیشنل سیکیورٹی کورس2018 کی گریجویشن تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،پاک فضائیہ اورپاک بحریہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی