مسلسل 8 گھنٹے تک ڈرفٹنگ، بی ایم ڈبلیو کا عالمی ریکارڈ

مسلسل 8 گھنٹے تک ڈرفٹنگ، بی ایم ڈبلیو کا عالمی ریکارڈ
مسلسل 8 گھنٹے تک ڈرفٹنگ، بی ایم ڈبلیو کا عالمی ریکارڈ

برلن(این این آئی)جرمنی میں ماہر ڈرائیورز نے مسلسل 8گھنٹے تک ڈرفٹنگ کرتے ہوئے طویل ترین فاصلہ طے کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق کار ڈرفٹنگ بچوں کا کھیل نہیں بلکہ بڑے سے بڑا ڈرائیور بھی بغیر پریکٹس ناکامی سے دوچار ہوجاتا ہے تاہم جو ڈرفٹنگ جیسا کارنامہ مہارت سے انجام دے لے جو یقیناً کسی کنگ سے کم نہیں، ایسے ہی ماہر ڈرائیورز نے مسلسل 8 گھنٹے تک ڈرفٹنگ کرتے ہوئے طویل ترین فاصلہ طے کرنے کا مظاہرہ پیش کیا اورگینز عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔جرمنی کی نامور آٹو موبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو کے ایڈوانس ماڈل میں لگاتار8 گھنٹے تک ڈرفٹنگ کرتے ہوئے اس ماہرڈرائیور نے 232عشاریہ 50میل کا فاصلہ طے کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی /سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...