خواتین کا نیا فیشن، اپنی ناک کے اندر کیا چیز ڈال کر پھرنے لگیں، دیکھ کر مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

برمنگھم(نیوز ڈیسک) صفائی ستھرائی انسانیت کے بنیادی اوصاف میں سے ایک ہے لیکن بدقسمتی سے فیشن کے نام پر بعض ایسی چیز بھی مقبولیت اختیار کرنے لگتی ہیں جو انسان کی حس لطیف کے بالکل برعکس ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر یہی دیکھ لیجئے کہ کسی کی ناک سے بڑھے ہوئے بال دیکھ کر کتنی کراہت محسوس ہوتی ہے، لیکن مغربی ممالک میں یہ چیز ایک فیشن کے طور پر مقبول ہو رہی ہے۔
دی میٹرو کے مطابق اس نام نہاد فیشن کا آغاز ٹوئٹر صارف @gret_chen_chen نے کیا۔ اس لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں اس کے دونوں نتھنوں سے باہر بڑھے ہوئے بالوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دراصل یہ مصنوعی بال ہیں جو خاص طور پر ناک پر چپکانے کے لئے بنائے گئے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ اس لڑکی کی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہونے لگی اور لوگوں نے اسے فیشن کا نام دے ڈالا۔ اب تو انٹرنیٹ پر آپ کو اس طرح کی تصاویر جابجا نظر آتی ہیں۔ لڑکیاں اپنی ناک سے باہر نکلتے بالوں کی فخریہ نمائش کرتی نظر آتی ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہی ہیں۔ بس دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ یہ فیشن کہیں ہمارے ہاں بھی نا پہنچ جائے!

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...