سوڈان اپنے شہریوں کو احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے: یورپی یونین

سوڈان اپنے شہریوں کو احتجاجی مظاہروں کی اجازت دے: یورپی یونین

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے سوڈان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہریوں کو مظاہرے کرنے کی اجازت دے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں یورپی یونین نے کہاکہ وہ سوڈان میں جاری مظاہروں اور سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لوگوں کو سیاست میں حصہ لینے اور آزادء رائے کے حقوق کے استعمال کی اجازت دی جانی چاہیے۔ واضح رہے کہ سوڈان میں ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ روٹی کی قیمت میں اضافے کے خلاف 8 جنوری سے شروع ہوا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...