عدالتوں کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، آج پاکستان کی تکمیل ہوئی ہے: شاہ جی گل آفریدی

عدالتوں کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، آج پاکستان کی ...
عدالتوں کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل قومی اسمبلی سے منظور، آج پاکستان کی تکمیل ہوئی ہے: شاہ جی گل آفریدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل 2017ءکثرت رائے سے منظور کر لیا گیاجبکہ ممبران نے اس بل پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ترمیم کو مسترد کردیا ، فاٹا کے ممبران قومی اسمبلی نے بل کی منظوری کو تکمیل پاکستان قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون انصاف محمود بشیر ورک نے قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل 2017 ءایوان میں پیش کیا، تو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن نعیمہ کشور نے بل میں ترمیم پیش کی جس کو ایوان نے مسترد کر دیاجبکہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔عدالتوں کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور ہونے پر فاٹا ارکان نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے فاٹا کے رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے انتہائی مشکور ہیں، اس بل کی منظوری سے آج پاکستان کی تکمیل ہوئی ہے اور آج حقیقی معنوں میں 14 اگست ہے۔آج کا فیصلہ فاٹا کے عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ ہوا اور اب فاٹا تیزی سے ترقی کرے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...