ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا :علیم خان

ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا :علیم خان
ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا :علیم خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہاہے کہ میری سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،ن لیگ کی غلط فہمی ہے کہ میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہناتھا کہ 2010میں ایل ڈی اے سے پہلے سے منظور شدہ ہاو¿سنگ سوسائٹی خریدی،میری سوسائٹی کا این او سی منسوخ کر کے اسے غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ،سرکاری ادارے حکومتی دباو¿ پر مصلحتوں کا شکار ہیں، نہ کوئی غیر قانونی کام کیا ہے اور نہ کبھی کروں گا۔ ان کا کہناتھا کہ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ تھا آیندہ بھی کھڑا رہوں گا ، میں ہر طرح سے حکومت کا مقابلہ کروں گا۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ علیم خان نیب سمیت ہر قومی ادارے سے تعاون کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ علیم خان کی ویڑن ڈویلپرز کو ایل ڈی اے کی جانب سے مسترد ہاوسنگ سکیم کا نام تبدیل کر کے اس کی تشہیر کرنے پر کمپٹیشن کمیشن کی جانب سے 10 ملین جرمانہ اور شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔

مزید : قومی