پولیس کا کوہاٹ میں سر چ آپریشن ، 68مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا کوہاٹ میں سر چ آپریشن ، 68مشتبہ افراد گرفتار

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے کوہاٹ میں سر چ آپریشن کرتے ہوئے68مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کے دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی ،دوران جانچ پڑتال پولیس نے شک گزرنے پر 68مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر علاقوں سے 78غیر رجسٹرڈ گاڑیا ں بھی قبضے میں لے لی گئیں جنہیں متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /کوہاٹ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...