فاروق ستار نے سانحہ قصور کو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دے دیا

فاروق ستار نے سانحہ قصور کو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دے دیا
فاروق ستار نے سانحہ قصور کو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت قرار دے دیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے بانی فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ قصور حکومت کی ناکا می کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں فاروق ستار کا سانحہ قصور پر شدید مذمت اور ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ قصور جیسے واقعے ڈر اور خوف کی وجہ سے رجسٹرڈ نہیں ہوتے جبکہ معصوم زینب کے ساتھ ہونے والا سانحہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور بڑوے عہدوں پربراجمان لوگ اس کے ذمہ دار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے بڑھنے کی ایک بڑی وجہ تعلیم بھی ہے، ہمیں تعلیم کے ذریعے بھی لوگوں میں شعور بیدار کرنا ہو گا۔فارق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے واقعہ میں ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...