عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی:عالمی فوڈایجنسی

عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی:عالمی فوڈایجنسی

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں دسمبر کے مہینے میں خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوٹ کیا گیا ہے کہ عالمی سطح پر دودھ کی مصنوعات، سبزیوں اور دیگر کئی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 3.3 فیصد کمی ہوئی۔ فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن (ایف او اے )ہر ماہ ایک فہرست جاری کرتی ہے، جس میں اہم اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...