سعودی عرب کے بعد امریکہ نے بھی غیرملکیوں پر بجلیاں گرادیں

سعودی عرب کے بعد امریکہ نے بھی غیرملکیوں پر بجلیاں گرادیں
سعودی عرب کے بعد امریکہ نے بھی غیرملکیوں پر بجلیاں گرادیں

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں امیگریشن اہلکاروں نے ملک بھر میں درجنوں سیون الیون سٹورز پر چھاپے مار کر وہاں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے 21 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لاس اینجلس سے نیو یارک تک امریکہ بھر میں سیون الیون کے 98 سٹورز پر چھاپے مارے گئے۔ امیگریشن اینڈ کسٹمز کے ایک اعلیٰ اہلکار تھامس ہومین کا کہنا تھاکہ یہ چھاپے امریکہ میں کاروبار کرنے والی اْن تمام کمپنیوں کیلئے ایک وارننگ کی حیثیت رکھتے ہیں جو غیر قانونی تارکین وطن کو کام کی پیشکش کرتے ہیں۔ہم اس بارے میں قانون کو نافذ کریں گے اور اگر کسی کو اس قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہو گا۔سیون الیون چلانے والی کمپنی کے امریکہ بھر میں 60,000 کے لگ بھگ سٹور ہیں ، اس کارروائی میں امریکہ کی 17 ریاستوں اور واشنگٹن دی سی میں کل 98 سیون الیون سٹورز پر چھاپے مار کر اْنہوں نے اْن کے مالکان کو 3 دن کی مہلت دی ہے۔

تھامس ہومین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو کام کی پیشکش کرنے والی کمپنیاں غیر قانونی امیگرین کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں اور اْن کا محکمہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امریکہ کی کوئی کمپنی غیر قانونی امیگرنٹس کیلئے مقناطیس کا کردار ادا نہ کرے۔دوسری جانب ایک کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے ان چھاپوں کے بارے میں علم ہے۔ تاہم کمپنی کے ہرسٹور کا مالک ایک خود مختار بزنس مین ہے جو اپنے عملے کیلئے خود مکمل طور پر جوابدہ ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں غیر قانونی حیثیت میں کام کرنے والوں کو ملک سے نکال دیں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...