آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولوٹورنامنٹ ،پاک فوج کی پولوٹیم نے انڈین آرمی پولوٹیم کو شکست دے دی:آئی ایس پی آر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کی پولو ٹیم نے بھارتی آرمی کی پولو ٹیم کو آرمڈ فورسز انٹر نیشنل ٹورنامنٹ2018 میں شکست سے دوچار کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ نائجریا میں آرمڈ فورسز انٹرنیشنل پولو ٹورنامنٹ 2018 جاری ہے جس میں پاک فو ج کی پولو ٹیم نے بھارتی فوج کی پولو ٹیم کو 3-5کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دے کر تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی ہے ۔نائجریا میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت ،مصر ،نائجریا ، مراکش اور امریکہ کی پولو ٹیمیں شریک ہیں ۔