اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی جلد تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس کے ملک پر وسیع سماجی اور اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے، ان منصوبوں  کی جلد تکمیل کیلئے چینی حکام کی مشاورت سے تمام امور طے کئے جائیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم آفس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں توانائی کے شعبے، ایم ون پراجیکٹ، کراچی سرکلر ریلوے سمیت سڑکوں اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ملک کے مختلف علاقوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے قیام سے متعلق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں 21 نومبر 2017ءکو اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے تناظر میں چین سے اعلیٰ سطحی وفد کے دورے کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے اجلاس کو گوادر میں 300 میگا واٹ کے منصوبے سمیت بجلی کے شعبے کے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گوادر کا بجلی کا منصوبہ گوادر اور ارد گرد کے علاقوں کی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے لگایا جا رہا ہے۔ اجلاس کو مختلف پیداواری منصوبوں سے بجلی کے حصول کیلئے ٹرانسمیشن لائنوں کے قیام سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین این ایچ اے نے اجلاس کو رائے کوٹ، تھاکوٹ روڈ، خضدار، بسیمہ روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب روڈ کو بہتر بنانے اور دیگر منصوبوں سمیت سڑکوں کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ ساتھ چین کے ساتھ مشاورت سے مستقبل کے منصوبوں کیلئے بھی طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ ان پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس م

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...