سندھ حکومت   اپنی کرپشن چھپانے کے لیے علیمہ خان پر الزامات لگا رہی ہے:عثمان ڈار

سندھ حکومت   اپنی کرپشن چھپانے کے لیے علیمہ خان پر الزامات لگا رہی ہے:عثمان ...
سندھ حکومت   اپنی کرپشن چھپانے کے لیے علیمہ خان پر الزامات لگا رہی ہے:عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہمیں سندھ آنے سے نہیں روک سکتا ،جعلی اکاؤنٹس پر بننے والی  جے آئی ٹی میں بچوں پر الزامات نہیں لگے بلکہ پیپلزپارٹی قیادت کے نام شامل ہیں،سندھ حکومت  اپنی کرپشن چھپانے کے لیے علیمہ خان پر الزامات لگا رہی ہے، وہ کبھی بھی عوامی عہدے پر نہیں رہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کوعمران خان کی قیادت پراعتماد ہے،پیپلز پارٹی نریندر مودی کی زبان استعمال کر رہی ہے،کسی کا باپ بھی ہمیں سندھ آنے سے نہیں روک سکتا ،سندھ پاکستان کا حصہ ہے ،ہم نے کوئی لوٹ مار اور کرپشن نہیں کی ،ہمارے وزرا نے ان کی طرح لوٹ مار کرپشن نہیں کی ،جعلی اکاؤنٹس پر بننے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کی کرپشن کے واضح ثبوت سامنے آ گئے ہیں اور ان کی چیخیں بھی اسی وجہ سے نکل رہی ہیں،ے نامی اکاؤنٹس میں کیا فرشتوں نے آ کر پیسے ڈال دیئے ہیں؟سندھ محرومیوں کا شکار ہے تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے جو پچھلے دس سال سے وہاں اقتدار میں ہے، پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے نہیں دیں گے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہسندھ حکومت کی اب تک کیا کارکردگی ہے؟اِنہوں نے صرف لوٹ مار کی جبکہ ان کے دور میں صرف غربت میں اضافہ ہوا، جے آئی ٹی میں بچوں پر الزامات نہیں لگے بلکہ پیپلزپارٹی قیادت کے نام شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت  اور پیپلز پارٹی کے رہنما اپنی کرپشن چھپانے کے لیے علیمہ خان پر الزامات لگا رہے ہیں، وہ کبھی بھی عوامی عہدے پر نہیں رہیں،اپوزیشن کی کوشش ہے کہ عمران خان کو بھی اپنی قیادت کی طرح ثابت کریں،اِنہوں نے قوم کا ہر ادارہ تباہ کیا ہے جبکہ عمران خان نے ملک کو ہسپتال اور یونیورسٹی دی ہے۔