خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو پر آسٹریلیا میں موجود ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو زور دار جھٹکا

خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو پر آسٹریلیا میں موجود ہردیک پانڈیا اور کے ایل ...
خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو پر آسٹریلیا میں موجود ہردیک پانڈیا اور کے ایل راہول کو زور دار جھٹکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن )خواتین کے خلاف نازیبا کلمات پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو آسٹریلیا سے واپس بلالیا جس کے بعد وہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ًتفصیل کے مطابق چند دن قبل بھارت کے معروف پروگرام ”کافی ود کرن“میں دونوں کھلاڑیوں نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد سے پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا اور اس صورتحال کی پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جبکہ دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے معافی بھی مانگی گئی تھی لیکن پھر بھی بھارتی عوام کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا ۔اب دونوں کھلاڑیوں کو دورہ آسٹریلیا سے واپس بلا لیا گیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی الیون کو پانڈیا اور راہول کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے اور شوکاز جاری کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔
بھارتی کرکٹرز کے متنازع بیانات پر کپتان ویرات کوہلی نے بھی تنقید کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پانڈیا اور راہول نے خواتین سے متعلق نامناسب باتیں کیں،بھارتی کرکٹ ٹیم اس طرح کی باتوں کی حمایت نہیں کرتی۔ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی بتادیا کہ ٹیم ایسی بات کوسپورٹ نہیں کرسکتی۔

مزید :

کھیل -