ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ)کا دن کیسا رہے گا ؟

  

حمل

12جنوری ہفتہ۔ گزشتہ کئے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہوگی۔ غیر ضروری معاہدے کو منسوخ کر دینا بہتر رہے گا۔ کام کی زیادتی رہے گی۔حسب حیثیت سواری میسر آسکے گی۔

ثور

12جنوری ہفتہ۔ تفریحی کام اور کاروباری امور ایک ساتھ نہیں چل سکیں کے بلکہ اپنے کام پر توجہ دینا زیادہ ضروری ہے۔ اپنے طرز عمل کو بھی سنجیدہ بنائیں۔ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاط برتیں۔

جوزا

12جنوری ہفتہ۔ اہم امور میں مصروفیت رہے گی ۔سماجی اور رومانوی ماحول خوشگوار رہے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کیلئے عزیز و اقارب کے ساتھ چھوٹا سفر پیش آسکتا ہے۔

سرطان

12جنوری ہفتہ۔ شر پسند قسم کے لوگوں سے محتاط رہیں۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ سنی سنائی باتوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔ سفر وسیہلہ ظفر ثابت ہوگا۔ شریک حیات کا تعاون حاصل رہیگا۔

اسد

12جنوری ہفتہ۔ آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اخراجات بھی عروج پر ہونگے۔ فریق ثانی کا تعاون ماحول کو سازگار بنائے گا۔شریک حیات کے ساتھ خوشگوار لمحات میسر آسکیں گے۔

سنبلہ

12جنوری ہفتہ۔ کام کو جدید و مثبت راہوں پر استوار کر سکیں گے۔ سماجی و رومانوی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام شروع کر سکیں گے۔

میزان

12جنوری ہفتہ۔ عزت و شہرت میں اضافہ ہوگا۔ اہل خانہ کا بھرپور تعاون ‘سکون مہیا کرے گا۔ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے جس سے تمام دن طبیعت ہشاش بشاش رہے گی۔

عقرب

12جنوری ہفتہ۔ اپنے اچھے خیالات سے دوسروں کو آگاہ کر سکیں گے۔ عزیز و اقارب سے تعلقات مضبوط ہونگے۔ رومانوی معاملات حسب منشاءطے پا سکیں گے۔

قوس

12جنوری ہفتہ۔ دوسروں کے ساتھ لین دین کرتے وقت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں۔ کسی ساتھی کی وجہ سے آپ کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن جلد ہی آپ اس پر قابوپا لیں گے ۔

جدی

12جنوری ہفتہ۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے حکام بالا سے تعاون سے پیش آئیں۔ والدین کا تعاون حاصل ہوگا۔ ترقیاتی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ مالی آمدنی میں اضافہ کا رجحان ہوگا۔

دلو

12جنوری ہفتہ۔ آپ گھریلو حالات بہتر بنانے میں مصروف رہیں گے۔ اچھی اور خوش کن خبریں موصول ہونگی جو کہ آپ میں کام کرنے کی ہمت و حوصلہ بڑھائیں گی۔

حوت

12جنوری ہفتہ۔ گھریلو امور سلجھانے کا موقع ملے گا۔اُلجھاﺅ کی کیفیت اختیار کرنے سے پرہیز کریں۔ اہم معاملات پر ٹھوس گفتگو ہو سکے گی۔ آپ کا کوئی مخلص ساتھی آپ کو خوش کن خبر سنائے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم