صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی

صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی
صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )صد ر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظوری دے دی جس کے چیئر مین وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہو نگے ۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراءخزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہونگے جبکہ دیگر اراکین میں پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ ،سندھ سے اسد سید ،خیبر پختونخواہ سے مشرف رسول سیان اور بلوچستان سے محفوظ علی خان بھی اراکین میں شامل ہونگے فیڈرل فنانس سیکریٹری آفیشل ایکسپرٹ کے طور پر فنانس کمیشن کا حصہ ہو نگے ۔

مزید : قومی