مریم نواز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل میں ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا: شہباز گل

مریم نواز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل میں ان سے ملنے ...
مریم نواز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل میں ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا: شہباز گل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو جیل میں ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، حقیقت کچھ اور ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے 5 بج کر 38 منٹ پر جیل انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ملنے کی اجازت طلب کی۔ جیل کے ڈاکٹر نے انہیں چیک کیا ، وہ مکمل صحتمند تھے۔ ڈاکٹر عدنان کو 5 بج کر 54 منٹ پر میسج کرکے کہا گیا کہ نواز شریف سے ہفتے کے روز ملاقات کی جائے جس پر انہوں نے 6 بج کر 18 منٹ پر اس تجویز سے اتفاق کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ جمعرات کو جب میاں نواز شریف سے ان کی فیملی ملنے آئی تو ڈاکٹر عدنان بھی ساتھ آئے تھے۔ جس ڈاکٹر عدنان کو انتہائی اہم بنا کر پیش کیا جارہا ہے انہی کے ساتھ ساری ملاقات کے دوران میاں نواز شریف نے صرف 20 سیکنڈ کیلئے ملاقات کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی