پیارے پیارے ہھول

پیارے پیارے ہھول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آج میں آپ کو چند خوبصورت اور پیارے پیارے سوہنے من موہنے پھولوں کے متعلق معلومات دیتا ہوں۔
گل شمشیر
گل شمشیر ایک بہت دلکش سا پھول ہے۔ اسے انگریزی میں Gladiolus کہتے ہیں۔ یہ ’’ اگست کے پھول‘‘ (Flower of August ) کے نام سے شناخت رکھتا ہے۔ بہت سے ممالک جیسا کہ افریقہ، جنوبی افریقہ اور براعظم ایشاء میں یہ کثرت سے اگتا ہے۔ اب تک اسکی 260 اقسام ہیں۔ لوگ اس پھول کو کاشت بھی کرتے ہیں۔ پاکستان، اٹلی، امریکہ، بھارت، فرانس، نائیجیریا، جرمنی وغیرہ کے مکین اسے کاشت کرتے ہیں۔
گل داؤدی
گل داؤدی اپنی خوبصورتی کے باعث قدرت کو مزید جسین بنا دیتا ہے۔ اسے انگریزی مین chrysan the mum پکارا جاتا ہے۔ گل داؤدی ملک چین کے قومی پھول ہونے کی پہچان بھی رکھتا ہے۔ اس پھول کا مطلب سونا ہے۔ یہ نومبر کا پھول ہے۔ چین جاپان وغیرہ میں اس کا جوس بنا کر پیا جاتا ہے کیونکہ اس کا جوس لوگون کو فائدہ فراہم کرتا ہے۔ اٹلی، اسپین، ہنگری سمیت دوسرے ممالک میں اس پھول کو میت پر ڈالا جاتا ہے۔ چین، کوریا، کے لوگ شادی بیاہ جیسے پر مسرت مواقع پر اسے استعمال میں لاتے ہیں۔ یہ چھوٹے موٹے حشرات کو مارنے میں مدد گار ثابت ہوا ہے کیونکہ اس میں ایک کیمکل موجود ہوتا ہے۔ جو حشرات کو مارنے میں مدد دیتا ہے۔
گل نرگس
گل نرگس ایک دلربا پھول ہے۔ اپنی رعنائی کے باعث یہ ادب میں خاصا استعمال ہوا ہے۔ خصوصاً انگریزی ادب میں اسے بیان کیا گیا ہے۔ مثلاً انگریزی شاعر ورڈزوتھ نے اپنی نظم اس کے نام کی ہے۔ اسے انگریزی میں daffodils پکارتے ہیں۔ جبکہ سائنسی نام Narciss ہے۔ یہ Amaryllidaleae خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دھیمی دھیمی خوشبو ہر آدمی کو اپنی طرف کھنچتی ہے۔ ان سے کیمیائی مادے حاصل کیے جاتے ہیں۔ لوگ اسے دسمبر کا پھول کہتے ہیں۔ 52 کے قریب اس کی اقسام ہیں۔ ان کے رنگ عموماً پیلے یا سفید ہوتے ہیں۔ اس پھول کی پتیاں ’’ٹیپلز‘‘ (tepals ) کہلاتی ہیں۔ اسے پرفیومز اور دوائیں وغیرہ بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

ایڈیشن 2 -