سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار
سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی‘ رئیس ماما کا قریبی ساتھی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے رئیس ماما کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران رئیس ماما کے قریبی ساتھی محمد مزمل عرف ہلکا کو گرفتارکرلیا۔ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، ملزم 2001 میں یونٹ 74 کورنگی کا کارکن رہ چکا ہے۔
ایس پی کے مطابق ملزم نے 2001 میں سیکٹرانچارج کے کہنے پراعجازنامی شخص کی ریکی کی، ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ریکی کے بعد شہری کوقتل کیا۔مرتضیٰ بھٹو کے مطابق ملزم قتل کیس میں پولیس کومطلوب تھا، ملزم نے پارٹی احکامات پربھتہ خوری، جلاؤ گھیراؤ کا بھی اعتراف کیا۔ایس پی مرتضیٰ بھٹو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جنوری کو سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔