نواز شریف کی طبیعت ناساز،ذاتی معالج کو رسائی نہیں دی جارہی،مریم اورنگزیب

نواز شریف کی طبیعت ناساز،ذاتی معالج کو رسائی نہیں دی جارہی،مریم اورنگزیب
نواز شریف کی طبیعت ناساز،ذاتی معالج کو رسائی نہیں دی جارہی،مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پابندسلاسل ن لیگ کے قائد نواز شریف کے بازو میں درد کے باعث ان کی طبیعت ناسازہوگئی ہے، طبی ماہرین کے مطابق بازومیں دردسے انجائنا کاخدشہ ہو سکتاہے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان جمعہ کو پورا دن کوٹ لکھپت جیل کے باہر نوازشریف کے معائنہ کیلئے موجود رہے مگر جیل حکام نے انہیں معائنہ کرنے کی اجازت نہ دی۔ (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ ذاتی معالج کوسابق وزیراعظم تک رسائی نہیں دی جارہی،جوظلم کی انتہاہے، حکمران عوام کے صبر کا امتحان نہ لیں ،نواز شریف کے بازو میں درد کی بنا پر شک ہے کہ یہ انجائنا کی تکلیف ہوسکتی ہے ان کی صحت کے حوالے سے لاحق سنگین خدشات کی بنا پر ان کے معالجین کو ان تک فوری رسائی دی جائے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد