سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میںآج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی،چیف جسٹس پاکستان،جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل بنچ سماعت کرےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے سٹی سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی،عدالت نے وزیرہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے ۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں طیفی بٹ کےخلاف جائیدادقبضہ کیس کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس ثاقب نثارنے طیفی بٹ کوطلب کررکھاہے ،اس کے علاوہ یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت ہوگی،چیف سیکرٹری پنجاب سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش ہوں گے اوردھرنے کے دوران نقصانات سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور