شہری نے کھلی کچہری میں حکام سے توپ کا لائسنس مانگ لیا لیکن پھر وجہ ایسی بتائی کہ آپ کی ہنسی نکل جائے گی

شہری نے کھلی کچہری میں حکام سے توپ کا لائسنس مانگ لیا لیکن پھر وجہ ایسی بتائی ...
شہری نے کھلی کچہری میں حکام سے توپ کا لائسنس مانگ لیا لیکن پھر وجہ ایسی بتائی کہ آپ کی ہنسی نکل جائے گی

  

لاہور (ویب ڈیسک) کمشنر لاہور اور آر پی او شیخوپورہ کی کھلی کچہری میں ایک شخص نے توپ کے لائسنس کی درخواست دے دی۔

کمشنر لاہور ڈویژن مجتبیٰ پراچہ اور آر پی او شیخوپورہ بلال صدیق کی سرکٹ ہاؤس شیخوپورہ میں کھلی کچہری، سائلین کی درخواستوں پر افسران کے احکامات جاری تھے کہ اچانک کھلی کچہری اُس وقت کشت زعفران بن گئی جب ایک شخص نے توپ کا لائسنس جاری کرنے کی درخواست دے ڈالی ۔سائل کا کہنا تھا کہ ’سوچا توپ کا لائسنس مانگوں گا تو پستول کا لائسنس آسانی سےمل جائیگا‘‘ ۔

کھلی کچہری میں گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی اسکول اکبر بازار کی عمارت میں دوبارہ گرلز اسکول بنانے کی ہدایت کے علاوہ محلہ جناح پارک کا مندر ہوٹل میں تبدیل کرنیوالےمتروکہ وقف املاک کے عملے اور محکمہ ایری گیشن کے بھرتی  سکینڈل کی تحقیقات کاحکم دیا گیا۔

شہریوں نے ڈکیتی، راہزنی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور