کھوکھر برادران نے 32 کنال سرکاری اراضی کس کے نام کر دی ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

کھوکھر برادران نے 32 کنال سرکاری اراضی کس کے نام کر دی ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو ...
کھوکھر برادران نے 32 کنال سرکاری اراضی کس کے نام کر دی ؟ تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کھوکھر برادران نے مبینہ طور پر بلیک میل ہونے پر 32 کنال سرکاری اراضی مبشر نامی شخص کے نام کر دی ہے۔
نجی ویب سائٹ ’ دنیا نیوز ‘ کے مطابق یہ انکشاف محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں ہوا ہے، ذرائع نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران سے 32 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ سے متعلق دستاویزات طلب کیں تو انہوں نے جواب میں حقیقت بیان کر دی کہ 32 کنال اراضی مبشر نامی شخص کی جانب سے بلیک میل کرنے کی صورت میں اس کے نام کی۔
شہریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں پر تحقیقات میں بلیک میل ہونے کا پتہ چلنے پر اینٹی کرپشن افسر بھی حیران رہ گئے۔ محکمہ کھو کھر برادران سے متعلق نئی رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جلد پیش کر دے گا۔

مزید :

قومی -