سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی

سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی
سانحہ 12 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی سے متعلق 4مقدمات کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آئندہ سماعت پرملزمان پرترمیمی فردجرم عائدکی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 12مئی سے متعلق 4مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،میئر کراچی وسیم اخترسمیت دیگر 21ملزمان عدالت پیش ہوئے،کیس میں مفرورملزم عبدالزاہدگرفتاری کے بعدعدالت کے روبروپیش کر دیا،ملزم عبدالزاہدکو 4مقدمات سے متعلق مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت پرملزمان پرترمیمی فردجرم عائدکی جائےگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی