آسٹریلیا نے بھارتی بیٹنگ لائن کے بھی ’پرخچے‘ اڑا دئیے، صرف 4 سکور پر کتنے کھلاڑی آﺅٹ کر دئیے؟ جان کر آپ کی روح کو ’سکون‘ مل جائے گا

آسٹریلیا نے بھارتی بیٹنگ لائن کے بھی ’پرخچے‘ اڑا دئیے، صرف 4 سکور پر کتنے ...
آسٹریلیا نے بھارتی بیٹنگ لائن کے بھی ’پرخچے‘ اڑا دئیے، صرف 4 سکور پر کتنے کھلاڑی آﺅٹ کر دئیے؟ جان کر آپ کی روح کو ’سکون‘ مل جائے گا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن کے ’پرخچے‘ اڑا دئیے ہیں اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ہے اور صرف 4 کے مجموعی سکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو میچ کھیلنے والے رچرڈسن نے 3 اوورز میں صرف 3 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ہے جس میں شیکھر دھون کی وکٹ بھی شامل ہے جو ان کی پہلی گیند پر ہی آﺅٹ ہو گئے۔

مزید : کھیل