سعودی وزیرپٹرولیم خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، آئل ریفائنری معاہدے پردستخط متوقع

سعودی وزیرپٹرولیم خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، آئل ...
سعودی وزیرپٹرولیم خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، آئل ریفائنری معاہدے پردستخط متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر پٹرولیم و توانائی خالدبن عبدالعزیزوفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم و توانائی خالدبن عبدالعزیزوفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیرپورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے سعودی وفد کااستقبال کیا، استقبال کرنیوالوں میں صوبائی وزیرہایئرایجوکیشن میرظہوراحمد بلیدی و دیگرحکام بھی شامل تھے۔دونوں ملکوں کے درمیان آئل ریفائنری معاہدے پردستخط بھی کئے جائیں گے۔
قبل ازیں وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادرمیں جلد سٹیٹ آف آرٹ آئل ریفائنری بنائی جائےگی، منصوبہ سعودی عرب کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری ہے،انہوں نے کہا کہ فروری میں سعودی شہزادے پاکستان کادورہ کریں گے۔