نواز یا شہبازشریف کو نقصان ہواتو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، احسن اقبال

نواز یا شہبازشریف کو نقصان ہواتو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، احسن اقبال
نواز یا شہبازشریف کو نقصان ہواتو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر شہبازشریف یا نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔
کوٹ لکھپت جیل لاہور کے باہر میڈیا سے بارتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کے ذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کےناخن لے، ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں، شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔