” مجھے یہ عہدہ بھی دیا جائے “ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

” مجھے یہ عہدہ بھی دیا جائے “ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر ...
” مجھے یہ عہدہ بھی دیا جائے “ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے بڑا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ مجھے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ، ن لیگ کا احتساب میں کروں گا ۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ میں وزیراعظم کو خط لکھوں گا اور ان سے کہوں گا کہ مجھے بھی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے ۔ ان کا کہناتھا کہ میں وزیراعظم سے کہوں گا کہ اپنا کوئی رکن پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی سے ڈراپ کریں اور اس کی جگہ میں شامل کریں ، پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں ن لیگ کا میں احتساب کروں گا ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ چیئرمین پی اے سی کے معاملے پر میں عدالت جار ہاہوں ، دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ نئی ٹرینوں کے افتتاح کیلئے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے ، اس سال 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے ، روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک شاپنگ مال بنایا جائے گا ،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر100 سے زائد دکانیں قائم کی جا رہی ہیں ،15 دن بعد تمام ریلوے اسٹیشنز پر پولیس کو بھی ٹکٹ چیک کرنے کا اختیار ہوگا۔

مزید : قومی