پاکستان میں بے روزگاروں کی تعداد میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کا اضافہ

پاکستان میں بے روزگاروں کی تعداد میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کا اضافہ
پاکستان میں بے روزگاروں کی تعداد میں ایک لاکھ ستر ہزار افراد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (ویب ڈیسک) حکومت نے لیبر فورس سروے رپورٹ 2017۔2018جاری کردی ہے۔ پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد میں 1 لاکھ70 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے۔بیروزگار افراد کی تعداد بڑھ کر 37لاکھ 90ہزار ہوگئی ہے۔ تعداد 2015میں36لاکھ 20ہزار تھی۔ پنجاب میں 23 لاکھ 90 ہزار،سندھ میں 7 لاکھ 50 ہزار افراد بےروزگار ہیں۔

رپور ٹ کے مطا بق کے پی میں 5 لاکھ 50 ہزار ،بلوچستان میں 1 لاکھ 10ہزار افراد کے پاس روزگار نہیں۔ پاکستان میں شادی شدہ اوربیواوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شادی شدہ افراد کی تعداد 52.6سے بڑھ کر 53.5 فیصد ہوگئی، بیواوں کی تعداد 3.6 سے بڑھ کر 3.9 فیصد ہوگئی۔

مزید :

قومی -