”سٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

”سٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ ...
”سٹیو سمتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نہیں کھیلیں گے کیونکہ۔۔۔“ پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شروع ہونے میں چند ہفتے باقی ہیں اور شائقین کرکٹ بے صبری سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں تاہم اس سے پہلے ہی ایک افسوسناک خبر آ گئی ہے کہ سابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پی ایس ایل میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایس) کے دوران کہنی کی انجری کا شکار ہو گئے۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سٹیو سمتھ کی کہنی کا مسئلہ پرانا ہے جس نے بی پی ایل کے میچ کے دوران دوبارہ سر اٹھایا جس کے بعد ان کے ایم آر آئی سکین کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سٹیو سمتھ کی کہنی کی سرجری کی جائے گی جس کے باعث وہ کئی مہینوں تک کرکٹ کے میدان سے دور رہیں گے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ناصرف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ ورلڈکپ 2019ءسے ایک دو ماہ پہلے تک وہ مکمل صحت یاب ہو جائے گی اور میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔

مزید : کھیل