ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کاہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم

ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کاہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ...
ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ کاہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس میں ہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کیا ہسپتالوں کے سامنے کوڑے بنانادرست اقدام ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس کی سماعت کی ،عدالت نے ہسپتالوں کے سامنے گندے نالوں کو ڈھانپنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں ہسپتالوں کے سامنے نالے ڈھانپے جائیں،عدالت نے ہسپتالوں کے سامنے لاہور ویسٹ کے ڈپو ختم کرنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اداروں کو خوداپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے،کیا ہسپتالوں کے سامنے کوڑے بنانادرست اقدام ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور