بحرینی شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ نے اپنے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

بحرینی شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ نے اپنے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا
بحرینی شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ نے اپنے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) بحرین کے شاہی خاندان کے شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ نے اپنے خلاف 35ملین پونڈ ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا، یہ مقدمہ شیخ حماد عیسیٰ کے قریبی دوست مصر کے تاجر احمد عادل عبداللہ احمد نے دائر کیا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ شیخ حماد عیسیٰ علی الخلیفہ نے شاہ رخ خان، رنویر سنگھ اور ایشوریا رائے سمیت بالی ووڈ کے دیگر26 اداکاروں کو مدعو کرنے پر انھیں35 ملین پونڈ ادا کرنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن ملاقات کے بعد وہ اپنے معاہدے سے مکر گئے۔

لندن ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران مصر کے تاجر احمد عادل عبداللہ احمد نے یہ دعویٰ کیا کہ جنوری2016 میں قانونی معاہدہ طے پایا تھا لیکن شیخ حماد عیسیٰ نے ایسے کسی معاہدے کی تردید کی اور کہا کہ میں سمجھ رہا تھا کہ ان کی احمد عادل عبداللہ احمد سے سچی دوستی ہے اور یہ سب کچھ دوستی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

مزید :

برطانیہ -