سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز ایک ہفتے میں گرانے کا حکم جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز ایک ہفتے میں گرانے کا حکم جاری ...
سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز ایک ہفتے میں گرانے کا حکم جاری کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ نے کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز ایک ہفتے میں گرانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس دوران جسٹس گلزار احمد نے آپریشن کلین اپ کے سست روی کا شکار ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ۔

اجلاس میں جسٹس گلزار احمد نے ملٹری لینڈ پر تمام کاروباری سرگرمیاں ختم کرنے ، وہاں پر قائم سینما اور مارکیٹیں گرانے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ راشد منہاس روڈ پر قائم ریسٹورنٹس کی پارکنگ ، کورنگی روڈ پر عمارتوں کے سامنے قائم پارکنگز ، فٹ پاتھ پر فلاح اداروں کی سرگرامیاں مکمل طور پر ختم کرنے حکم دیا گیا ہے ۔

جسٹس گلزار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا سی وی شاپنگ مال کے سامنے بنائی گئی دیوار کو بھی فوری گرایا جائے ، دیوار بنا کر خاص لوگوں کیلئے راستہ بنایا گیا ہے، یہ طے ہے کہ زمینیں خالی ہوں گی ۔سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو ماسٹر پلان ایس بی سی اے سے فوری واپس لینے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ماسٹر پلان اپنے ماتحت لے اور نئی پلاننگ کرے ۔

سپریم کورٹ نے سروس روڈز اور فٹ پاتھ سے ٹیبل اور کرسیاں فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فٹ پاتھ لوگوں کیلئے چلنے کیلئے ہونا چاہیے اور فٹ پاتھوں پر نرسیاں بھی ختم کی جائیں ۔سپریم کورٹ نے سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی