”عمران خان کے آنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟“ غیر ملکی کمنٹیٹر کے سوال پر رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

”عمران خان کے آنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟“ غیر ملکی کمنٹیٹر کے ...
”عمران خان کے آنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟“ غیر ملکی کمنٹیٹر کے سوال پر رمیز راجہ نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

  

کیپ ٹاﺅن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر وزیراعظم عمران خان کو بھی ہے، اسد شفیق نے 70 کے قریب ٹیسٹ میچ کھیل لئے ہیں مگر پاکستان میں ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کمنٹیٹر مارک نیکولس نے رمیز راجہ سے سوال پوچھا کہ عمران خان کے آتنے سے کرکٹ بحالی کے امکانات کتنے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی فکر عمران خان کو بھی ہے، ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کر چکی ہے اور اس موقع پر ہونے والے شاندارسیکیورٹی انتظامات سب نے دیکھ لئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی بہت ضروری ہے تاہم سپر لیگ میچز کے بعد فیصلہ ہو گا انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کتنی دور رہ گئی، اسد شفیق نے 70 کے قریب ٹیسٹ میچ کھیل لئے ہیں مگر پاکستان میں ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔

مزید : کھیل