خواب میں برف پر بیٹھنے اور برف سے کھیلنے کی انتہائی اہم تعبیر جو سوچ کا انداز ہی بدل ڈالے گی

خواب میں برف پر بیٹھنے اور برف سے کھیلنے کی انتہائی اہم تعبیر جو سوچ کا انداز ...
خواب میں برف پر بیٹھنے اور برف سے کھیلنے کی انتہائی اہم تعبیر جو سوچ کا انداز ہی بدل ڈالے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(شاہدنذیر چودھری)میں کاروباری طور پر خوشحال ہوں ،زندگی بظاہر بڑی پرسکون ہے ،چند دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں برف کی ایک چٹان پر بیٹھا ہوں اور تھوڑی تھوڑی برف کھانے کی کوشش بھی کرتا ہوں جو کسیلی ہے ۔پھر میں برف پر دوڑنا شروع کرتا ہوں ۔میں فٹ بال کھیلتا رہاہوں ،میں نے برف کے گولے بنا کر ان سے فٹ بال کی طرح کھیلنا شروع کیا ۔یہ خواب میں نے آدھی رات کو دیکھا ،آنکھ کھلی تو میرا پورا بدن ٹھنڈا ہوا پڑا تھا ۔اسکی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ۔(رانا محسن ،لاہور)
تعبیر ۔ یہ خواب آپ کی بدلتی ہوئی سوچ اور ایسے لوگوں کے ساتھ رابطوں کی عکاسی کرنے جارہا ہے جن کے ساتھ آپ نیا سفر شروع کرنا چاہتے ہیں۔زندگی کے عام ہنگامہ خیز معمولات سے نکل کر پرسکون وقت گزارنے کی خواہش پیدا ہورہی ہے ۔جنسی رغبت بھی کم ہونے کا اشارہ ہے ۔لیکٹوز اور معدہ کی دیگر بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں ۔طبیعت میں سستی کا غلبہ ہوگا۔جب آپ ایسے لوگوں کی مجلس اختیار کریں گے جو زندگی کی حرارت سے محروم ہیں تو آپ کے دل میں انہیں تبدیل کرنے اور انہیں سرگرم کرنے کی تمنا پیدا ہوگی لیکن آپ کو جلد محسوس ہوجائے گا کہ آپ ایسا نہیں کرپائیں گے ۔واللہ اعلم الصواب (خواب کی تعبیر اور استخارہ کے ذریعے ہر طرح کے معاملات کے حل میں رہ نمائی حاصل کرنے کے لئے اپنا نام ،والدہ کا نام ،شہر،کاروبار ،عمر مفصل سوال لکھ کر ای میل کریں ،کوئی دوا کھاتے ہیں یا نہیں؟ جواب باری آنے پر دیا جائے گا systemtoday14@yahoo.com )